مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردانہ واقعہ میں ملوث وہابی دہشت گرد کو سزائے موت ہونی چاہیے۔ نیویارک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو نا تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے، ملزم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر اس کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگایا جائے، اس نے 8 لوگوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کیا۔ ایسے شخص کو تو سزائے موت ہونی چاہیے۔امریکی صدر نے امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں سکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاؤں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔ انہوں نے ویزا لاٹری پروگرام ختم کر نے کا بھی عندیہ دیا ہے جس کے تحت سیف اللہ امریکہ آیا تھا۔واضح رہے کہ ازبک تارکین وطن سیف اللہ سائیپوف نے دو روز قبل نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردانہ واقعہ میں ملوث وہابی دہشت گرد کو سزائے موت ہونی چاہیے۔
News ID 1876381
آپ کا تبصرہ